• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف کارروائی، 10 افراد گرفتار

پشاور(وقائع نگار)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گرد ونواح میں کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو تجاوزات قائم کرنے پر گرفتار کر لیا جبکہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ چلانے پر بھی ایک فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مصباح وحید نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گردونواح میں کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے پر 10افراد کو گرفتار کر کے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق عوامی شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ہسپتال کے باہر تجاوزات کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتی ہے اور پیدل چلنے والوں کے ساتھ ایمبولنس کو بھی سخت دشواری کا سامنا ہوتا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بھجوایا جائے گا
پشاور سے مزید