لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق ایران کے دورہ پر روانہ ہو گئے۔ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر،سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الا کبر چترالی،عارف شیرازی سمیت ناظمین مرکزی شعبہ جات بھی موجود تھے۔