• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ایرانی سپریم لیڈر کو غزہ میں صہیونی جرائم اور مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کے شہریوں کی مزاحمت اور استحکام کو سراہا اور صہیونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور مغربی ممالک براہ راست اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں جو افسوس ناک ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کل ہی غزہ میں اسماعیل ہنیہ کے گھر پر ڈرون حملہ بھی کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید