کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیس اور ملزمان میں 30 مبینہ مقابلے ہوئے۔ ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیے کے مطابق مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ڈاکوؤں کو ہلاک جبکہ 38زخمی ڈاکوؤں سمیت 45ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران 789 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکی ،جبکہگرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے 132 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 2 ہینڈ گرینیڈ برآمد کر لیے،ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 81 موٹرسائیکلیں اور 7 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔