• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز حکومت کی ایک سالہ کارکردگی، اڑان پاکستان منصوبہ، فرانس میں تقریب کا انعقاد

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ( ن) فرانس کے زیراہتمام شہباز شریف حکومت کی ایک سال کی کارگردگی اور اڑان پاکستان کے پانچ سالہ منصوبہ سے متعلق تقریب کا انعقاد، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنماؤں چیف پیٹرن طلعت محمود چوہان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اندھیرے میں روشنی کے چراغ جلائے ، وزیراعظم شہباز شریف بالخصوص وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایک سال میں وہ کچھ کر دکھایا ہے جس کی مثال اور تعریف مخالفین بھی کرتے ہیں - ہماریحکومت اور اتحادی جنہوں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، تقریب کا اہتمام نوجوان رہنما تصور حسین تارڑ نے کیا تھا، تقریب سے ن لیگ فرانس کے صدر میاں محمد رفیق ، جنرل سیکرٹری رانا محمود علی ، تصور حسین تارڑ ، یوتھ صدر خان اصغر خان ، جائنٹ جنرل سیکرٹری بیبرشیر معراجہ راجہ محمد علی ، سیکرٹری انفارمیشن راجہ ااشفاق آحمد ، یورپ کواڈنیٹرچوہدری ریاض بھاپا ، نائب صدر شہباز کسانہ ، فنانس سیکرٹری فیصل سیعد ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد حسین ، عصمت گوندل اور ملک ارشاد نے بھی خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید