گلگت(ایجنسیاں )وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی ہے جو عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا‘ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا۔اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے‘خطے میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جا رہا ہے۔لینڈ ریفارمز کے تحت زمینوں کو عوامی ملکیت میں دے دیا گیا ہے، جو ایک بڑا اقدام ہے۔ وزیراعلی نے وفاقی حکومت سے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا۔ گلبر خان نے کہا کہ امن و امان کی بحالی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔