کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان اور مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے لیکن سوا مہینے سے سکھر اور دیگر شہر اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے،پیکا ایکٹ لاگو ہونے سے پیپلز پارٹی اپنی آواز نہیں روکے گی وزیر اعظم سے گزارش ہے کہ وہ نوٹس لیں، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی پر چپ نہیں بیٹھے گی وفاق پاکستان پر رحم کرے،اسی لاکھ نوے ہزار بوگس یونٹس چارج کیے جا رہے ہیں جبکہ گیس کا مسئلہ سندھ میں بڑھتا جا رہا ہے اور آئین پاکستان کےآرٹیکل 158کے مطابق گیس جہاں پروڈیوس ہوتی ہے پہلے وہاں کی مانگ پوری کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کو 48گھنٹوں میں پورا کیا جائے سیبکو کے ایک ضلع میں باون کروڑ کی خورد برد ہوئی ہے ، پینتیس ارب روپے کی کرپشن سیبکو میں ہوئی ،لوگوں کو مہنگی بجلی دی جا رہی ہےکے الیکٹرک نے فائدہ پہنچانے کے بجائے ایکسٹرا فیول چارجز لگائےانہوں نے کہاکہ سندھ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، سیہون میں حادثے کی بنیادی وجہ تباہ حال روڈ ہیں،حادثات روزانہ کی بنیادوں پر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے ، ہم وفاق کو سندھ کے وسیع تر مفاد میں سپورٹ کیا اورسندھ ہمیشہ قربانیاں دیتا رہا ہے ۔