کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات سندھ غیرقانونی کام میں ملوث ملزمان کو پکڑنے میں ناکام،کلفٹن اربن فوریسٹ بھی ہجرت کرنے والے پرندوں کامسکن بن گیا، رواں سال Greylag goose نامی نایاب پرندہ بھی کراچی پہنچ گیا، باخبر ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں سے ہجرت کرکے کراچی آنے والے پرندوں اور جانوروں کی خریدفروخت منظم طورپر جاری ہے، موسم سرما م کے دوران پاکستان کی جھیلیں ، دریا اور سمندر منفردمہاجرپرندوں کا مسکن بنتے ہیں ۔