• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا سپریم کورٹ کے دو ججز کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے سپریم کورٹ کے دو ججز کیخلاف نا اہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیس کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے ایک بیان میں کہا ججز کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ہر معاملے میں چیف جسٹس کا بائیکاٹ کر کے ملک اور عدلیہ کا ماحول خراب کریں۔ نئی روایت ڈال رہے ہیں اور ان لوگوں کیساتھ ملے ہوئے ہیں جن لوگوں نے اس ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ عزیز احمد اعوان نے کہا کہ ہمارے پاس کرپشن کے ثبوت موجود ہیں لیکن ہم اپنے ملک کی عدلیہ کی بدنامی کے باعث خاموش رہے ۔

ملک بھر سے سے مزید