• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پھر سرگرم ، فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کالعدم تحریک طالبان ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئی ،ٹی ٹی پی کے دہشت گروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانہ کی حدود منگھوپیر خیرآباد امن چوک کے قریب نامعلوم ہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کانسٹیبل عمران موقع پر شہید ہوگیا، واقعے کی اطلاع پرایس ایچ او تھانہ منگھوپیر اور ایس پی منگھوپیر ڈیویژن نے موقع پرپہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورشواہد اکھٹا کرکے شہید اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا ہےکہ شہید اہلکار تھانہ منگھوپیر میں تعینات تھا،شہید پولیس اہلکار وردی میں ملبوس تھا اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق، 03 نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار پر تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے شہید کیا ہے۔موقع واردات سے 07 چلیدہ خولز برآمد کئے گئے ہیں،ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر عمران خان نے بتایا ہےکہ پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کرنےمیں کالعدم تحریک طالبان مولوی کفایت اللہ گروپ ملوث ہے جس کی کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے ،دہشت گردوں نےپولیس اہلکار کو 8گولیاں ماریں جس کے باعث وہ شہید ہوا،شہید اہلکار 2003 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا،وہ منگھوپیر الطاف نگر کا رہائشی تھا،شہید پولیس اہلکارشادی شدہ اور اسکے 3 بیٹے اور3 بیٹیاں ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید