لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان سول سروسز اکیڈمی (CSA) کی طرف سے پہلی مرتبہ شروع کئے جانے والےپبلک سکول اٹیچمنٹ پروگرام "تعلیم کو مضبوط بنانااور پائیداری کو بڑھانا" کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔5 روزہ اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں معیاری تعلیم، ماحولیاتی آگاہی اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔ پروگرام کے اہم نکات میں پروبیشنری افسران کا طلباء کو انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے رہنمائی فراہم کرنا، ماحولیاتی تبدیلی کے لیکچرز اور درخت لگانے کی سرگرمیوں اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا، اسکول غذائیت پروگرام اور پنجاب حکومت کے " Healthy kids, healthy Punjab" کو سپورٹ کرنا جیسے اقدامات شامل تھے۔پروبیشنری افسران نے ماحولیاتی اور ماحولیاتی نظام دوست طریقوں پر زور دیا۔