پشاور (جنگ نیوز ) پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام قومی طبی کونسل کا طب و اطباء کے کردار پر سیمینار کا اہتمام آرکائیوز پشاور میں ہوا اس موقع پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک سے طب کے پیشے سے وابستہ حکیموں نےشرکت کی۔ اس موقع پر صدر حکیم محمد احمد سلیمی ‘ چیف آرگنائزر حکیم محمد بشیر ‘ حکیم پروفیسر منصور العزیزی‘ حکیم سکندر اور دیگر حکیموں نے میں کہا کہ طب مقدس پیشہ ہے اور پاکستان طبی کانفرنس ملک میں حکیموںکو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کررہی ہے۔حکومت سرکاری ہسپتالوں میں حکیموں کے کوٹے پر عمل درآمد کرے اور ان کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں جو ڈاکٹرز کو میسر ہیں۔