• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے ایک طرف جہاں اشیاء خور دو نوش اور سبزیوں کی قیمتیں آسماں سے باتیں کرنے لگیں وہی دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے تاہم متعلقہ حکام ٹھس سے مس نہیں ہورہے ہیں شہر میں چلنے والے مختلف پبلک ٹرانسپورٹرز نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ویگن اور ٹیکسی ڈرائیوران من پسند کرائے اصول کرنے لگے جبکہ نواحی علاقوں کو چلنے والے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں دوگنا اضافہ کر رکھا ہے جس سے شہریوں بالخصوص طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے
پشاور سے مزید