راولپنڈی(جنگ نیوز)مری روڈ پر روزنامہ جنگ کےدفتر کے سامنے مریڑچوک کے قریب یوٹرن پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثے ہوتے رہتے ہیں ۔ لیاقت باغ کی طرف سے آنیوالی ٹریفک کی رفتار تیز ہونے کے باعث گاڑیوں کو موڑنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ یو ٹرن پر مری روڈ کے دونوں اطراف سپیڈ بریکر بنایا جائے۔