کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی رہنما نوید نارو نے کہا کہ کراچی کو تباہ کرنے کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور متحدہ ایک پیج پر جبکہ گورنر سندھ کی تمام تر توجہ اخباری بیانات اور بلند و بانگ دعوؤں تک محدود ہے، تباہی کے درپے قوتیں یاد رکھیں کہ اگر شہر برباد ہوا تو اسکا نقصان پورا ملک بھگتے گا کیونکہ اشرافیہ اور سیاسی جماعتیں جن پیسوں پر عیاشی کرتے وہ کراچی کے عوام، تاجر اور صنعتکار اپنا پیٹ کاٹ کر فراہم کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی کی پہچان روشنیوں سے جگمگاتی سڑکیں، صنعتی و تجارتی سرگرمیاں اور اجلی معاشرت ہوا کرتی تھی جسے باقاعدہ سازش کے تحت ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، تباہ حال انفرااسٹرکچر، ابلتے گٹر، گندگی کے ڈھیر اور معاشی سرگرمیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا گیا ہے، عوام کی بدقسمتی ہے کہ کراچی پر فارم 47بنانے والوں نے بکاؤ مال مسلط کردیئے لیکن وہ شاید بھول گئے کہ جس دن مہاجر عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے کھڑے ہوگئے تو پھر اپنا حق مانگنے کی بجائے چھین لینے کو ترجیح دیں گے۔