• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف مزید تیزی لائی جائیگی، ڈی جی ایس بی سی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے مزمّل حسین ہالیپوٹو نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی، دس ماہ کے دوران 1450سے زائدکارروائیاں کی گئیں، ڈائریکٹر ڈیمالیشن سیکشن ریحان خان کی سربراہی میں ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے انہدامی سلسلہ جاری ہے شہرکے مختلف اضلاع میں نقشے کے برخلاف اضافی منزلوں،پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیا،مزید کاروائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہےتفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل نے ایس بی سی اے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منعقدہ اجلاسوں میں اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ شہر میں انفرااسٹرکچر اور ماحول دشمن خلاف ضابطہ تعمیرات کے مکمل سدباب کے حوالے سے صوبائی حکومت کے سخت احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس بی سی اے سخت زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیراہے اور رہے گی بلکہ اس میں مزید شدت بھی لائی جائے گی تاوقتیکہ غیرقانونی تعمیرات اور ٹھکیدار مافیا کی منفی کاروباری سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ نہ کردیاجائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید