کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد نے علامہ صادق جعفری کی قیادت میں جماعت اسلامی، فلسطیں فاونڈیشن ،شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنماوں سے ملاقاتیں کرکے 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں ہونے والے شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین مرکزی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطہ میں عالمی استعمار کے خلاف مقاومت میں گزری۔شہید اسماعیل ہانیہ،حسن نصر اللہ، یحییٰ سنوار،ہاشم صفی الدین سمیت دیگر بے گناہ معصوموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا،حزب اللہ و حماس خطہ میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں ،اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے فلسطین صرف فلسطینیوں کی سر زمین ہے، مسلم ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیں تو اس کا وجود ختم ہو جائے،ملاقا ت میں جماعتوں کے رہنماؤں نے تعزیتی اجتماع کی حمایت اور اپنی بھرپور جماعتی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔