• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا اور قتل کیس، تفتیشی افسر نے خصوصی عدالت میں بیان قلمبند کروادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے اغوا اور قتل کے مقدمے میں بیان قلمند کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے پیسوں کے لئےاپنے بزنس پارٹنر اصفر امتیاز کو اغوا کے بعد قتل کیا، ملزم علی حسن نے دوران تفتیش جرم قبول کیا ،ملزم کی نشاندہی پر دفتر کے باورچی خانے کی 2 سے 4 فٹ کھدائی کے دوران ایک لاش برآمد کی گئی جو بزنس پارٹنر اصفر امتیاز کی تھی ، ملزم علی حسن کے دفعہ 21-H اے ٹی اے 1997 کے تحت اقبالی بیان کے لیئے، مخبر خاص کی اطلاع پر مطلوبہ ملزم آصف عثمان کو اسلام آباد سے کراچی آمد پر ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو ملزمان علی حسن اور سخاوت کو باخوبی شناخت کیا۔ تیسرا ملزم آصف عثمان موجود نہیں تھا، ملزمان علی حسن اور آصف نے اپنے پارٹنر اصفر امتیاز کو 2017 میں قتل کیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید