• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ نے سندھ بار کونسل الیکشن فیس میں اضافے کا فیصلہ معطل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عدالت عالیہ نے سندھ بار کونسل کے الیکشن حصہ لینے والے امیدواروں سے 2 ، 2 لاکھ روپے فیس وصولی کا فیصلہ معطل کر دیا، پیر کو سندھ بار کونسل کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار وسیم شیخ کی دائر دراخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ سندھ بار کونسل نے نامزدگی فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردی ہے یہ اقدام انتہائی غیر منصفانہ ہے کیونکہ سندھ بار کونسل کے ممبران وکلا کی فلاح بہبود کے لئے منتخب کئے جاتے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید