• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی، حضرت امیر خسروؒ کے 770 ویں یومِ ولادت پر قوالی نائٹ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کے ایم سی کی جانب سے کراچی کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کی بحالی کے سلسلے میں صوفی شاعر، موسیقار حضرت امیر خسروؒ کے 770ویں یومِ ولادت کے موقع پر ایک روح پرور قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، تقریب اتوار کی شام تاریخی فریئر ہال میں منعقد ہوئی، جس میں شہریوں، ادبی شخصیات اور ثقافت سے محبت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ شہر میں فن، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں،ثقافتی سرگرمیوں کا احیاء کراچی کی اس شناخت کو بحال کرنے کے لیے ناگزیر ہے جو کبھی روشنیوں، تخلیق اور ہم آہنگی کا استعارہ تھا،انہوں نے کہا کہ کراچی ہمیشہ ثقافت اور رواداری کا گہوارہ رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کو اپنے تاریخی اور فنی ورثے سے جوڑا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید