کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گھروں اور دکانوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تین کارندوں شاہد ،زاہد اور عزیز کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان رات کے وقت موقع پاکر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہوجاتے تھے،شہریوں کی جانب سے اس نوعیت کی متعدد شکایات اور درخواستیں تھانہ قائدآباد میں موصول ہو رہی تھیں،پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید