ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ محسن نثار نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر جنرل بس سٹینڈ اور ٹرمینلز پر عرصہ دراز سے پڑے کوڑا کرکٹ اور ملبے کے ڈھیروں کو صاف کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ شہر میں قائم غیر قانونی بس و ویگن اڈوں کو مکمل ختم کر کے جنرل بس سٹینڈ میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو وافر جگہ فراہم کی گئی ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لیے کمرشل گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے ۔قبل ازیں سیکرٹری ار ٹی اے کی سربراہی میں ضلعی ٹاسک فورس نے بغیر روٹس اور ایل پی جی سلنڈرز کی حامل گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور 10سے زائد گاڑیوں کو تھانہ بند کرکے جرمانے کئے۔