• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور امجد ملک سے سرفراز فرانسس کی ملاقات

لزبن( پ ر) مسلم لیگ ن پرتگال کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو2024کے جنرل الیکشن میں پارلیمان میں نمائندگی دئیے جانے کی تجویز پر غور کرنا خوش آئند ہے ۔یہ بات سرفراز فرانسس جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پرتگال نے ن لیگ کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات میں کی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کیلئے پارلیمان میں نمائندگی کے معاملات پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے۔سرفراز فرانسس کا کہنا تھا کہ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن کرنے اور قبضہ کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتیں لگانے کی تجویز کاتمام اوورسیز پاکستانی خیر مقدم کرتے ہیں۔ سرفراز فرانسس نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستانی عوام کیلئے امید سحر ہیں۔ پاکستانی عوام 8فروری 2024کو اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کر یں گےاور میاں محمد نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنا کر پاکستان کو دوبارہ ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے۔
یورپ سے سے مزید