کراچی (جنگ نیوز)بھارت میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کی صنعت دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی صنعت بن گیا ہے، اب سے 2027تک اس کی سالانہ ترقی کا تخمینہ 9.6فیصد سالانہ ہے۔ اومڈیا کے اس تخمینے میں انٹرنیٹ کنکشن ، ڈیوائسز، تفریحی سبسکرپشنز، ادائیگیاں اور آئی ٹی اخراجات شامل کے میٹرکس شامل کیے گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوارن بھارت آن لائن ایڈورٹائزنگ کی تیزترین ترقی سے آمدن کمانے والاملک بن جائے گا اور اس کا کمپاؤنڈ سالانہ شرح 12.7فیصد ہوگی۔