کراچی ( جنگ نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کو ان کے مشیروں نے چین کی جانب سے اومان میں فوجی سہولتیں تعمیر کرنے کی کوششوں پر بریف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا مقصد مشرق وسطیٰ میں چین کے دفاعی اور سفارتی تعلقات کو وسیع تر کرنا ہے ۔امریکی ٹی وی بلوم برگ نے بائیڈن کو بتایا گیا کہ چین کے فوجی حکام نے گزشتہ ماہ یہ معاملہ اپنے اومانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا تھا۔ وہ لوگ جو اس پیشرفت سے آگاہ ہیں انہوں نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دونوں فریقین نے آئندہ چند ہفتوں کے دوران ا س معاملے پر مزید بات چیت پر اتفاق کیا ہے۔ چینی نے دفتر خارجہ اور وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر متعدد درخواستوں کے باوجود تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔