لاہور ( آئی این پی) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 660ملین کے آشیانہ اقبال ریفرنس کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے مزید معاونت مانگ لی جبکہ ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ابہام پیدا ہوا ہے، ہم کسی فورم سے وضاحت لے لیں تو زیادہ بہتر ہے۔احتساب عدالت لاہور کے جج ملک علی ذولقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 7 نومبر کو فیصلہ سنانا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ابہام پیدا ہوا ہے۔عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح تک آشیانہ اقبال کا فیصلہ روک دیا اور واضح کیا کہ آشیانہ اقبال ریفرنس آج فیصلے کے لئے رکھا تھا لیکن میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں سپریم کورٹ نے فیصلے سے روک دیا ہے۔