اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ایف بی آر کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر موثر عملدرآمد نہ ہونے سےمتوقع نتائج نہیں حاصل کیے جاسکے ، سگریٹ کی 40سے زائد کمپنیوں میں سے محض دو کمپنیوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو لاگو کیا جاسکا ہے جبکہ مارکیٹ میں غیر قانونی سگریٹ کی فروخت قانونی اور ڈیوٹی پیڈ سگر یٹ سےبڑھ کر 51فیصد ہو چکی ہے، برٹش امریکن ٹوبیکو گروپ کی ایشیا پیسفک، مشرق وسطیٰ و مغربی افریقہ کی ایریا ہیڈ آف لیگل اینڈ ایکسٹرنل افیئرز مس مونا اسکندرانی نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے اس کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بہت اچھا اقدامات ہے لیکن یہ تب ہی موثر ہوسکتا ہے جب اس پر مکمل طور پر عملدرآمد اور انفورسمنٹ ہو، غیر قانونی سگریٹ تجارت کےحجم کو کنٹرول کرنے کے لیے قوانین کے سخت نفاذ اور موثر مالیاتی اقدامات کی ضرورت ہے،پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ڈائریکٹر لیگل و ایکسٹرنل افیئرز اسد شاہ نے بتایا کہ ٹریک اینڈ ٹریس کے اطلاق کی حتمی تاریخ کے گزرنے کے 15ماہ بعد تک بھی 40سگریٹ ساز کمپنیوں میں سے محض دو کمپنیوں نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کیا ہےا ور ایک کمپنی پر جزوی لاگو ہے، اس وقت سگریٹ پیکٹوں پر جعلی ٹیکس سٹیمپ بھی لگائی جا رہی ہیں ۔