کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین انضمام الحق کے حالیہ متنازع انٹرویوز اور پی سی بی چیئرمین پر تنقید کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت جاری کی ہے کہ انضمام الحق کی ای میل پی سی بی کو ایک دن پہلے ملی ہے اور ہم اسکا یقینی طور پر جواب دیں گے، سابق کپتان کے خلاف مفادات کے کے تصادم کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور یہ انضمام الحق کو بھی پتہ ہے۔قانونی طور پر اگر انضمام استعفٰی دے بھی دیں تو وہ 6 مہینے تک میڈیا میں بات نہیں کر سکتے، انضمام الحق تمام قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کام جاری نہیں رکھنا چاہتے، انضمام الحق کا معاملہ اس وقت تحقیقات میں ہے اس لیے کچھ زیادہ نہیں کہیں گے، تحقیقات کے حوالے سے انضمام الحق کو اس طرح کی متنازع بیانات نہ دینے کے پابند ہیں۔پی سی بی ترجمان نے بدھ کی شب کہا کہ جب تمام تحقیقات مکمل ہوجائیں گی تو انضمام کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا، اگر ہم نے استعفیٰ قبول کیاہوتا تو وہ عہدے سے فارغ ہوچکے ہوتے اور کہانی ختم ہوتی، انضمام الحق بہت بڑے کرکٹر ہیں اور پی سی بی انکی عزت کرتا ہے، پاکستان کرکٹ کے ترقی میں انضمام الحق اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔