• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ فوجی عدالتیں فوری بحال کرے، شہداء کے ورثا کا مطالبہ

اسلام آباد (اے پی پی) شہداء کے ورثاء نے سپریم کورٹ سے فوجی عدالتیں بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء ہماری عزت، عظمت اور ہماری آن و شان ہیں، فوجی عدالتوں کو کام جاری رکھنے دیا جائے ، اس سے شہداء کے ورثاء کو فوری انصاف ملے گا ، چیف جسٹس آف پاکستان اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور عدالت عظمیٰ یہ فیصلہ واپس لے، ملٹری کورٹس وقت کی ضرورت ہیں، پیر کو سپریم کورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار شہداء فورم کے زیر اہتمام شہداء کے ورثاء نے بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شہداء کے ورثاء میں نوابزادہ جمال رئیسانی، حاجی ثناء اللہ خان، رحیم اللہ، وزیر فرمان الہٰی، انور زیب، فوزیہ، محمد جمشید و دیگر شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید