• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا شام میں ایران کی فوجی تنصیبات پر حملہ؛ 9 افراد ہلاک

دمشق(جنگ نیوز)شام میں ایران کی ایک فوجی تنصیب پر امریکی فضائیہ کے طیاروں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ شام میں ایران کی پاسداران انقلاب اور اس کی حمایت یافتہ ملیشیا کی ایک فوجی تنصیب پر کیا گیا۔امریکا کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بتایا کہ عراق اور شام میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے جواب میں F-15 کے دو لڑاکا طیاروں نےپاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
اہم خبریں سے مزید