کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان، ترکیہ اور ایران کے رہنماؤں کا وسطی ایشیا کا دورہ، پیوٹن کا دورہ قازقستان؛ رئیسی، اردگان اور کاکڑ ازبکستان میں علاقائی اقتصادی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق روس، ترکی، ایران اور پاکستان کے رہنما وسطی ایشیا میں رکے ہوئے ہیں کیونکہ عالمی طاقتیں روایتی طور پر روس کے زیر تسلط خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کی صبح قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اپنے ہم منصب قاسم جومارٹ توکایف سے ملاقات کی۔