• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت اگلے ہفتے کے آخر میں ہوگی

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں زیر التوا دو مقدمات کی اپیلوں کی فائلوں کو کورٹ آفس نے ریفریش کرتے ہوئے دوبارہ ترتیب دے دیا ہے اور امکان ہے کہ کل (پیر) سے شروع ہونے والے ہفتے کے آخر میں ایک کے بعد ایک اپیلوں کی سماعت کی جائے گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سماعت کا عمل تین ہفتوں میں مکمل ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ دو الگ الگ مقدمات میں نواز شریف کی 2018 کی سزاؤں کے خلاف ان کی اپیلوں کو بحال کرنے کی درخواستوں کو قبول کیا تھا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت کے ڈویژن بنچ (ڈی بی) کو بتایا کہ اسے عدالت کی اپیلوں کی سماعت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ نواز شریف نومبر 2019 میں متعلقہ حکام کی رضامندی سے بیرون ملک علاج کے لیے لندن گئے تھے جب ان کی اپیلیں زیر سماعت تھیں۔ نواز شریف کے وکلاء کی ٹیم دونوں مقدمات میں ان کی باعزت بریت کے لیے پر امید ہے۔
اہم خبریں سے مزید