• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کیا جائے، جنوبی افریقہ

کیپ ٹاؤن( نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ نے بین الااقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نالیدی پاندور نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ خواتین اور بچوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل بین الااقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار میں آنے والی 4میں سے 3 خلاف ورزیوں یعنی جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کا مرتکب ہوا۔الیدی پاندور نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر اسرائیل کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی رفتار کو بڑھائے اور اسرائیلی وزیرعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے۔جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ان کی کابینہ کے کچھ ارکان سمیت فی الفور گرفتار کرنا چاہیے۔جنوبی افریقا نے اسرائیل کے غزہ پر مسلسل بمباری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب سے اپنے سفیر بھی واپس بلالیے تھے۔
یورپ سے سے مزید