• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ میں چین کا اسرائیل، فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، فلسطین اسرائیل صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ژانگ نے کہا کہ لڑائی کے خاتمے میں تاخیر نہیں کی جا سکتی، جنگ بندی کسی بھی طرح سے سفارتی بیان نہیں ہے یہ غزہ کے عوام کے زندہ رہنے کی واحد امید ہے،تنازع 35دن سے جاری ہے اور صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہےہم تمام فریقین خاص طور پر بھرپور اثر و رسوخ رکھنے والی بڑی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام جغرافیائی سیاسی پہلوں اور دوہرے معیارکو بالائے طاق رکھتے ہوئے جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں،اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کو روکے تاکہ تنازع کو پھیلنے سے بچایا جاسکے 4 ہزار سے زائد بچوں سمیت ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، 16لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں،23لاکھ افراد پانی، بجلی، ایندھن، خوراک اور ادویات سے محروم ہیں ،ہسپتالوں، سکولوں، پناہ گزین کیمپس اور اقوام متحدہ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید