• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا صولوں پر مبنی سیاست کا بیانیہ لے کر عوام کے پاس آیا ہوں‘ مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد (جنگ نیوز) سیاست اقتدار کیلئے نہیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہونی چاہئے۔ حق پر ہوتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اپنے کردار اور اصولوں پر مبنی سیاست کا بیانیہ لیکر عوام کے پاس آیا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بنگیال حلقہ 48میں چوہدری برادری کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری شوکت نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر برادری سمیت مصطفیٰ نواز کھوکھر کی حمایت کا اعلان کیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ انہیں پیغام دیا گیا کہ سیاسی کارکنوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کریں یا استعفیٰ دیں تو میں استعفیٰ دیکر عوام کے پاس آگیا۔
اسلام آباد سے مزید