• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، بم دھماکے میں ملوث تین افراد کو سزائے موت دیدی گئی

تہران (اے ایف پی) ایران نے پیر کو تین افراد کو پھانسی دے دی جنہیں 2019 کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان، بلوچستان میں بم دھماکے کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا،یہ بات عدالت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔ تینوں افراد کو سنہ 2019میں صوبہ سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں ایک پولیس اسٹیشن اور ایک گشتی گاڑی کو نشانہ بنانے والے بم حملوں کے مجرم پائے جانے کے بعد موت کی سزا سنائی گئی تھی۔عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ نے صوبے کے چیف جسٹس علی مصطفوینیا کے حوالے سے بتایا کہ "زاہدان میں بم دھماکوں کے مجرموں کے خلاف آج سزائیں سنائی گئیں۔"مصطفوینیا نے کہا کہ مدعا علیہان کو "فوجی تربیت حاصل کرنے، بم بنانے والے مواد کی منتقلی اور چھپانے" پر بھی سزا سنائی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید