• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کیخلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے، کوئی پرواہ نہیں، زرداری

مٹھی (ایجنسیاں)سابق صدر اورپیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اقتدار کیلئے اتحادوں کا سہارا لیتے ہیں مگر ہمارے لئے عوام ہی کافی ہیں۔ 

پیپلزپارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنائے گئے تھے۔ ایسے اتحادوں کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نواز شریف کے دورہ بلوچستان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید میاں نواز شریف کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کو مشکلات کا سامنا ہے‘.

 اس لیے وہ ایک دو سیٹوں کے لئے دوسرے صوبے جانے کی تکلیف اٹھا رہے ہیں‘میاں صاحب کو تجویز ہے کہ وہ پنجاب پر فوکس کریں ‘پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کبھی نہیں ملی، آج بھی ایک قسم کی فیلڈ سجائی جا رہی ہے جس کیلئے یہ فیلڈ سجائی جارہی ہے وہ اپنی جگہ مگر پیپلز پارٹی ہر پچ پر کھیلنے کے لیے تیار ہے اور امید ہے کہ ہم جیتیں گے‘ہمارا کسی ادارے سے اس وقت بالکل جھگڑا نہیں۔

منگل کو مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا کسی سے اختلاف نہیں ہے، مجھے اپنی سیاست کرنی ہے‘سیاست میں ہم اتنے تقسیم ہوگئے ہیں کہ ہم بات کرنے تک کیلئے تیار نہیں، گالم گلوچ، الزامات، انتقام کی سیاست نہ میری تربیت رہی ہے اور نہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ اس صورتحال میں پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید