• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی اجلاس کے نتائج امت کی توقعات کے برعکس تھے، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کی تمام سیاسی قیادت کو دعوت دی ہے کہ وہ غزہ کو بچانے کی جدوجہد میں شریک ہو جائیں، حکمران، سیاسی قیادت محض بیانات دینے سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔ اسرائیلی جارحیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی افسوس ناک ہے، او آئی سی سربراہی اجلاس کے نتائج امت کی توقعات کے برعکس تھے، امریکا کے خوف سے غزہ کی مدد کے لئے عملی اقدامات کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹھوکر نیاز بیگ پر عوامی اجتماع اور مختلف مدارس میں دعوتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ نگران حکومت آنکھیں بند کر کے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لے رہی ہے۔ نگرانوں کو پالیسی معاملات پر فیصلوں کا اختیار نہیں۔ ہر حکومت نے عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی تابعداری کی۔ قوم بہتر مستقبل، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے جماعت اسلامی کو موقع دے۔
اہم خبریں سے مزید