صوابی (نمائندہ جنگ) صوابی کی مقامی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ا ینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا،سخت سکیورٹی میں طبی معائنے کے بعد اینٹی کرپشن مردان منتقل کردیا گیا جبکہ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔اینٹی کرپشن صوابی نے منگل کو پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمدخلیل خان کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور نہ کرتے ہوئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔ بعدازاں انہیں طبی معائنہ کیلئے سخت سکیورٹی میں باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا گیا جہاں سے معائنے کے بعد ان کو اینٹی کرپشن مردان منتقل کر دیا گیا۔