• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ روڈپر دلہاقتل کیس میں دلہن اور اسکا ساتھی ملوث نکلے

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر دلہے کے اندھے قتل کیس میں دلہن اور اس کا مبینہ ساتھی رشتہ دار ملوث نکلے جنہوں نے مقتول کو راستے سے ہٹانے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اسے قتل کیا۔ مقتول کی 6ماہ قبل منگنی ہوئی تھی جبکہ اس کا وٹس ایپ پر ملزم کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ گزشتہ روز پشاورپولیس لائنزمیں پریس کانفرنس کے دوران سی سی پی او سید اشفاق انوراورایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے بتایاکہ11نومبر کو عدنان  کوقتل کرنے والے  ملزم جلا ل  اور ملزمہ آپس میں رشتہ دار بھی ہیں تاہم ان کے گھر والے ان کی شادی کےخلاف تھے جس کے بعد ملزم نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ملزم جلال نے بتایا کہ اس کا لڑکی کیساتھ ڈیڑھ سال قبل تعلق قائم ہوگیا تھا، وہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔
پشاور سے مزید