اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کیک پیسٹری اگر مہنگی فروخت ہو رہی ہے تو ہونے دیں۔ خیبرپختونخوا میں بیکری آئٹمز کی قیمتیں مقرر کرنے کے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے تعین پر صوبائی حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بیکری آئٹمز بنیادی اشیاء میں نہیں آتے، بنیادی اشیاء کی قیمتیں مقرر کرنا تو سمجھ آتا ہے، بیکری آئٹمز نہیں، فرانس میں کہا گیا تھا روٹی نہیں ہے تو کیک کھالو۔