سان فرانسسکو(اےایف پی)امریکی صدر جوبائیڈن سے چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان یہاں ملاقات میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہے۔ جس میں کی ان دو بڑی طاقتوں کے درمیان دشمنی اور رقابت سے کشیدگی اورتنازعات کو دور کیا جاسکے ان میں تائیوان پر ملکیت کا دعویٰ ،تجارت اور پابندیوں سے متعلق معاملات شامل ہیں۔
توقع ہے کہ امریکی اورچینی صدور کی ملاقات تین گھنٹے جاری رہے گی دنیا کی دو بڑی اقتصادی قوتوں کی سربراہ ملاقات ایپک سربراہ کانفرنس کی سائیڈلائنز پر ہورہی ہے بند دروازوں کے پیچھے اس ملاقات کے دوران ورکنگ لنچ کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔
ملاقات میں ذرائع کے مطابق 80سالہ جوبائیڈن 70سالہ ژی چنگ پنگ دعوت امن و سلامتی دیں گے۔ یہ باور کرایا جائے گا کہ امریکا چین سے کٹے اور علیحدہ رہنے کے درپے نہیں ہے
لیکن بعدازاں ایک فنڈریزنگ ڈنر کے موقع صدر بائیڈن کے اس عزم کو نہیں چھپایا جاسکے گا کہ امریکا دنیا پراپنی بالادستی کا خواہاں ہے چین کو اسی مسئلہ اور خدشے کا سامنا ہے۔