اسلام آباد ( آن لائن )الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم اور وزرا ء کے اثاثہ جات کے حوالے سے ان خبروں کی تردیدکی ہے کہ ادارے نے نگراں وزیراعظم اور دیگر وزرا کے مذکورہ گوشواروں کی نقول دینے سے معذرت کی ہے۔ جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے اور واضح کیا جاتا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 230 ( 3 ) کے تحت مذکورہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جا چکے ہیں اور قانون کے مطابق کمیشن نے سیکشن 230 ( 3 ) اور الیکشن رولز 170 ( 3 ) کے تحت وصول شدہ گوشوارہ جات کی سرکاری گزٹ ( Official Gazette ) میں اشاعت کی منظوری کے بعد اس کا گزٹ نوٹیفکیشن ہو گیا ہے ۔