• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران براہِ راست جنگ میں شامل نہیں ہوگا، خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کو بتا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی اخبار نے برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو رواں ماہ کے اوائل میں بتا دیا ہے کہ آپ لوگوں نے 7؍ اکتوبر کے اسرائیل پر حملے کے حوالے سے کوئی وارننگ نہیں دی اور ہم آپ کی طرف سے اس جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔

 رائٹرز کی رپورٹ میں تین سینئر عہدیداروں کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ خامنہ ای نے ہنیہ کو بتایا کہ اگرچہ ایران حماس کیلئے سیاسی حمایت جاری رکھے گا لیکن ’’براہِ راست مداخلت‘‘ نہیں کریں گے۔

 ایرانی رہنما نے مبینہ طور پر ہنیہ سے مطالبہ کیا کہ حماس کے اندر موجود ایسے لوگوں کو بیان دینے سے روکیں جو ایران اور حزب اللہ سے براہِ راست اسرائیل کیخلاف جنگ میں بھرپور انداز سے شامل ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید