ایبٹ آباد(ایجنسیاں)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو نئی سیاست اور قیادت کی ضرورت ہے‘ کیا ہم پاکستان کا مستقبل 70 سال کے بابوں کے حوالے کردیں؟ ہمیں پرانے سیاست دانوں کو گھر بٹھانا ہوگا‘کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے ایک بار موقع دیں ‘قوم سے وعدہ ہے مایوس نہیں کروں گا‘سلیکٹڈ راج قبول نہیں‘پیپلز پارٹی کی مخالف کوئی ن لیگ یا پی ٹی آئی نہیں، اس کی مخالف مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے ہے‘ملکی مسائل حل کرنا اور عوام کی خدمت کوئی مشکل نہیں بس نیت ٹھیک ہونی چاہیے، ایک نظریہ ایک منشور ہونا چاہیے‘ہمارے پاس مہنگائی اور غربت کو روکنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے تمام جماعتوں کو ہمارے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔