• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کے حامی مظاہرین نے کینیڈین وزیراعظم کو گھیرلیا

وینکوور( نیوز ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو وینکوور میں ایک ریسٹورنٹ آمد کے موقع پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیر لیا۔جسٹن ٹروڈو کے سامنے مظاہرین غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ’’جنگ بندی کرو ، شرم کرو‘‘ کے نعرے لگائے۔مظاہرین کے احتجاج کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو ریسٹورنٹ سے کھانا کھائے بغیر ہی واپس جانا پڑ گیا۔پولیس نے مظاہرین میں شامل ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔
یورپ سے سے مزید