• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ) حکومت نے سی پیک سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چینی باشندے متعلقہ تھانے کو اپنی موجودگی اور آمدورفت کے بارے میں لازمی طور پر آگاہ رکھیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مقیم چینی بزنس مین اور شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے وزارت داخلہ میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور جی بی کے چیف سیکریٹری، چینی سفیر اور پاکستان میں موجود چینی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید