پشاور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف جنرل الیکشن میں صوبائی صدر علی امین گنڈا پور ،عاطف خان، ارباب شیر علی ، تیمور خان جھگڑا اور دوسرے سرکردہ رہنماوں کی قیادت میں خیبر پختونخوا میں کلین سویپ کریگی اور ثابت کریگی کہ پختونخوا کے عوام حق سچ کیساتھ کھڑے ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے ورکروں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ رات کتنی بھی لمبی ہو صبح ہونا ایک فطری عمل ہے اور انشاء اللہ یہ جنرل الیکشن پی ٹی آئی کے لئے خوشیوں کی نئی نوید لے کر طلوع ہوگا ورکرز نے دوسال جتنی ظلم وبربریٹ کو برداشت کیا پاکستان میں اس کی مثال نہیں ملتی مگر پھر بھی ورکرز ڈٹے رہے اس ملک اور آنے والے نسلوں کےلئے اب عوام اس دوسال کے ظلم کا بدلہ جنرل الیکشن میں ووٹ کے ذریعے لیں گےاور پاکستان تحریک انصاف کو دوتہائی اکثریت دلا کر حساب برابر کرینگے