• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ معیشت بہتر کرنا چاہتی ہے اسے بلیک میل کیا جارہا ہے، فضل الرحمٰن

پشاور(ٹی وی رپورٹ)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ معیشت بہتر کرنا چاہتی ہے مگر اسے بلیک میل کیا جارہا ہے، صرف چیئرمین پی ٹی آئی ہی نہیں، وہ بھی مجرم ہیں جنہوں نے یہ پراجیکٹ لانچ کیا تھا، پشاور میں جے یو آئی کے گرینڈ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کا معاشی بحران کا شکار ہونا کوئی حادثہ نہیں بلکہ ایک سازش کے تحت ہوا، پاکستان کو معاشی بحران کا شکار کیا جارہا ہے، فوج اور ادارے اگر بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے۔ اب ہمیں پاکستان کے نئے مستقبل کا سوچنا ہوگا، انقلاب وطن کیلئے نئی راہیں تلاش کرنی ہیں، پرانی لکیریں مٹانا ہوں گی، نئے زاویوں کے ساتھ نئے مستقبل کو تراشنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جو لوگ ہمارے صوبے اور ملک کے مجرم ہیں انہی کے ساتھ ہاتھ ملائے جارہے ہیں، قبائل کا انضمام کیا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں ملا، انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کو ایک ارب روپے تک نہیں ملے جبکہ سالانہ 100 ارب دینے تھے، قبائل میں آپریشن آپ کے مطالبے پر کیا گیا، انضمام میں آپ بھی شریک تھے۔
اہم خبریں سے مزید