راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام 18نومبر کو تحفظ ختم نبوت و عظمت مسجد اقصیٰ کانفرنس راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگی۔ پروفیسر سنیٹر ساجد میر‘ سنیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم‘ علامہ عبدالرشید حجازی‘ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی‘ حافظ مسعود عالم‘ مولانا سبطین شاہ نقوی‘ مولانا مصطفیٰ ظہیر‘ علامہ علی محمد ابوتراب اور علامہ معتصم الٰہی ظہیر خطاب کرینگے۔